ٹی آرٹی ڈرامیہ سیریز 110 سے زیادہ ممالک میں 50 سے زیادہ زبانوں میں نشر کی جا رہی ہیں، ڈائریکٹر جنرل

17 ماہ کے مختصردورانیہ  میں 6 ملین سبسکرائبرز سے کی حد کو پار کرنے والے طبعی  کی بدولت ہم  اپنی تہذیب و تمدن  پر مبنی  پروڈکشنز  کو  ان کے شائقین تک پہنچا رہے ہیں

2201606
ٹی آرٹی ڈرامیہ سیریز 110 سے زیادہ ممالک میں 50 سے زیادہ زبانوں میں نشر کی جا رہی ہیں، ڈائریکٹر جنرل

ترکیہ ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل مہمت زاہد سوباجی  نے بتایا ہے کہ " ٹی آرٹی کی پروڈکشن ڈرامیہ سیریز 110 سے زیادہ ممالک میں 50 سے زیادہ زبانوں میں نشر کی جا رہی ہیں۔"

ترکیہ کی بصری اورصوتی   اقدار  کی 60  ویں سالگرہ کے موقع پر ایشیا پیسیفک براڈکاسٹنگ یونین ABU  کی جنرل کمیٹی کے اجلاس کے لیے استنبول تشریف لانے والے  یونین کے  وفد  کے اعزاز میں میں ایک خصوصی استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔

استقبالیہ میں  60 کے لگ بھگ ممالک  سے 400 سے زائد براڈ کاسٹرز نے شرکت کی۔

استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے TRT کے ڈائریکٹر  جنرل منیجر مہمت زاہد سوباجی نے کہا کہ TRT یادداشت اور مستقبل دونوں ہے۔ ٹی آرٹی، ضمیر کو ہلا کر رکھ دینے والے بحرانوں  میں حقائق کا  علمبردار رہا ہے ۔ انہوں نے   میڈیا کے میدان  میں اپنی قیادت پر بھی زور دیا۔

مہمت زاہد سوباجی نے کہا، "آج، ترکیہ ہر ایک کے لیے زیادہ منصفانہ اور قابل رہائش دنیا کے لیے اپنی پوری طاقت کے ساتھ جدوجہد کر رہا ہے۔ یہ  ضمیروں کو جھنجوڑ کر رکھ دینے والے بحرانوں میں انسانی اقدار سے نکل کر ان بحرانوں سے نکلنے کے راستوں  کا متلاشی ہے۔ ہمارے ملک کے عوامی نشریاتی ادارے  ٹی آر ٹی کے طور پر ہم اپنے صدر جناب رجب طیب ایردوان کی قیادت میں ترکیہ کے اس باوقار موقف کی ذمہ داری کو ہمیشہ محسوس کرتے ہیں، جو تمام بحرانوں میں حق اور سچ کو ترجیح دیتا ہے، اور ہم سب کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ نشریات میں اپنے تجربات اور امکانات کو اس ذمہ داری کی راہ میں  بروئے کار لانے  کے لیے ہم   اپنی پوری ہمت و طاقت سے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ" ہمارے ملک  کی پروڈکشن ٹی وی سیریز دنیا بھر میں تقریباً ایک ارب لوگوں تک پہنچ رہی ہیں، ہم ٹی وی سیریز کی صنعت میں بھی آگے بڑھ رہے ہیں۔ "ٹی آرٹی کی ڈرامہ  سیریز 110 سے زائد ممالک میں 50 سے زائد زبانوں میں نشر کی جاتی ہیں۔"

بین الاقوامی ڈیجیٹل پلیٹ فارم "طبعی" کو مئی 2023 میں ناظرین کے لیے پیش کیے جانے پر زور دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ  17 ماہ کے مختصردورانیہ  میں 6 ملین سبسکرائبرز سے کی حد کو پار کرنے والے طبعی  کی بدولت ہم  اپنی تہذیب و تمدن  پر مبنی  پروڈکشنز  کو  ان کے شائقین تک پہنچا رہے ہیں۔  اس پلیٹ فارم پر 5 مختلف زبانوں میں  40 سے زیادہ   اوریجنل پروڈکشنز  اور 20 ہزار سے زائد دورانیہ پر محیط مواد  کو پیش کرنے والے"طبعی" کو انشااللہ عنقریب پوری دنیا کے ناظرین تک  پہنچانے کا ہدف رکھتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں