قونیہ کی اسٹرابیری جغرافیائی مسّجل مصنوعات کی فہرست میں داخل ہو گئی
ترکیہ کی زرعی اجناس میں سے ایک اور جنس نے یورپی یونین سے جغرافی تسجیل حاصل کر لی
ترکیہ کی زرعی اجناس میں سے ایک اور جنس نے یورپی یونین سے جغرافی تسجیل لے لی ہے۔
ترکیہ کی 'ہویوک اسٹرابیری' یورپی یونین میں بطور جغرافیائی جنس کے ریکارڈ کی گئی 25 ویں سوغات ہے۔
ترکیہ کے وزیر برائے صنعت و ٹیکنالوجی مہمت فاتح قاجر نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ قونیہ کی تحصیل ہویوک میں اُگائی جانے والی اسٹرابیری اپنی منفرد خوشبو اور ذائقے کی وجہ سے اپنے علاقے سے مخصوص ایک نادر جنس ہے۔ اسی شہرت کے باعث اسے اپنے جغرافیے سے مخصوص سوغاتوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔
قاجر نے کہا ہے کہ "ہویوک اسٹرابیری یورپی یونین کی مسّجل سوغاتوں کی فہرست میں شامل ہونے والی 25 ویں مسّجل سوغات ہے۔ یورپی یونین کے ریکارڈ میں اپنی سوغات کا اندراج کروانے کے لئے ہم نے جو مہم شروع کی ہے اسے جاری رکھا جائے گا۔ ہم دنیا کو اناطولیہ کی بے مثال لذّتوں سے آشنا کرواتے رہیں گے"۔