سرائیوو فلم فیسٹول فلسطین کے ساتھ اظہار یک جہتی کی علامت بن گیا
سرائیوو کے قومی تھیٹر میں جاری اس فیسٹیول کےلیے بچھے سرخ قالین پر بعض ستاروں نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھا تھا جنہوں نے اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج بھی کیا
2178588
بوسنیا ہرزیگووینا کے دارالحکومت سرائیوو میں اس سال 30 ویں بار منعقد ہونے والے سرائیوو فلم فیسٹیول کو فلسطینی پرچم سے آراستہ کیا گیا ۔
سرائیوو کے قومی تھیٹر میں جاری اس فیسٹیول کےلیے بچھے سرخ قالین پر بعض ستاروں نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھا تھا جنہوں نے اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج بھی کیا ۔
بعض فلمی ستاروں نے فلسطینی کوفیہ بھی اوڑھ رکھا تھا۔
فیسٹول کے دوران اس سال درجنوں ممالک سے 250 کے قریب فلمیں نمائش کےلیے پیش کی جائیں گی ۔