بیلجیئم: طالبعلم سمارٹ فون اسکول میں نہیں لا سکیں گے

اسکول کے بچے سمارٹ فون سے ایک دوسرے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پھیلاتے ہیں ۔ بچوں کی یہ حرکت معاشرے میں زیادتی کے جرائم میں بتدریج اضافہ کر رہی ہے: ڈبلیو بی ای

2178527
بیلجیئم: طالبعلم سمارٹ فون اسکول میں نہیں لا سکیں گے

بیلجیئم نے دارالحکومت برسلز اور فرانسیسی زبان بولنے والے علاقوں کے پرائمری اور مڈل اسکولوں میں طالبعلموں کے لئے سمارٹ فون ممنوع  کر دیا ہے۔

والونیا۔برسلز تعلیمی نیٹ ورک WBE کے فیصلے کی رُو سے فرنچ میڈیم 373 اسکولوں میں 26 اگست سے شروع ہونے والے 2024۔2025تعلیمی سال کے دوران پرائمری اور مڈل اسکول کے طالبعلم اپنے ساتھ سمارٹ فون نہیں لا سکیں گے۔

اس ممانعت کا اطلاق ایک لاکھ 32 ہزار 600 طلبہ و طالبات پر ہو گا۔

دوسری طرف ملک کے فلیمش میڈیم اسکولوں میں تاحال اس ممانعت پر بحث جاری ہے۔

واضح رہے کہ بیلجیئم میں تمام اسکولوں کے اپنے اپنے اصول و قواعد ہیں بعض اسکولوں میں تمام الیکٹرانک آلات کو اسکول میں ساتھ لانا ممنوع ہے تو بعض اسکول اس معاملے میں لچک کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

WBE نے پابندی کی وجوہات بتاتے ہوئے  کہا ہے کہ اسکول کے بچے سمارٹ فون سے ایک دوسرے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پھیلاتے ہیں ۔ بچوں کی یہ حرکت معاشرے میں زیادتی کے جرائم میں بتدریج اضافہ کر رہی ہے۔



متعللقہ خبریں