انطالیہ میں ہولوگرام کانسرٹ

ترکیہ کے ضلع انطالیہ میں ہولوگرام کانسرٹ دیا گیا، کثیر تعداد میں مقامی و غیر ملکی سیاحوں نے کانسرٹ دیکھا

2173991
انطالیہ میں ہولوگرام کانسرٹ
antalya hologram konser2.jpg
antalya hologram konser1.jpg
antalya hologram konser.jpg

ترکیہ کے ضلع انطالیہ میں ہولوگرام کانسرٹ دیا گیا۔

بیلک سیاحتی مرکز میں واقع ایک ہوٹل نے ہولوگرام کے ذریعے دئیے گئے کانسرٹ میں 1980 اور 1990 کے ناقابلِ فراموش  گلوکاروں کے گیتوں کو گلوکاروں کے ہولوگرام کے ساتھ پیش کیا ہے۔

کثیر تعداد میں مقامی و غیر ملکی سیاحوں نے کانسرٹ دیکھا۔ معروف گلوکاروں نے اپنی آواز اور  شبیہ کے ساتھ دیکھنے والوں کو ناقابلِ فراموش لمحات کا تجربہ کروایا۔

واضح رہے کہ ہولوگرام کانسرٹ گلوکاروں کی ڈیجیٹل کاپی کو، اسٹیج پر بطور تھری ڈی ہولوگرام کے، دوبارہ سے تخلیق کرتا ہے۔

یہ ٹیکنالوجی، حقیقی گلوکار کی حرکات، آواز اور پرفارمنس کو کاپی کر کے، شائقین کو ایک لائیو کانسرٹ کا تائثر دیتی ہے۔



متعللقہ خبریں