انطالیہ ہوائی اڈے نے جولائی میں 5 ملین سے زیادہ مسافروں کی میزبانی کی

ایئرپورٹ سے لینڈنگ اور ٹیک آف کرنے والے طیاروں کی تعداد مجموعی طور پر 32 ہزار 606 رہی

2173822
انطالیہ ہوائی اڈے نے جولائی میں 5 ملین سے زیادہ مسافروں کی میزبانی کی

انطالیہ ہوائی اڈے نے جولائی میں 5 ملین سے زیادہ مسافروں کی میزبانی کی۔

اسٹیٹ ایئرپورٹس اتھارٹی کی ڈائریکڑیٹ جنرل کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں انطالیہ ایئرپورٹ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد بین الاقوامی پروازوں  میں 49 لاکھ 99ہزار 633 اور اندرون ملک پروازوں میں 6 لاکھ 30 ہزار 500 تک پہنچ گئی ہے۔

ایئرپورٹ سے لینڈنگ اور ٹیک آف کرنے والے طیاروں کی تعداد مجموعی طور پر 32 ہزار 606 تھی، ملکی طیاروں کی تعداد 3 ہزار 956 اور بین الاقوامی لائنوں پر 28 ہزار 650 تھی۔

سات ماہ کے عرصے میں مسافروں کی آمدورفت 2 کروڑ 2لاکھ 4 ہزار 166 اور طیاروں کی آمدورفت1 لاکھ 26 ہزار 567 رہی۔



متعللقہ خبریں