سنگاپور نے حشرات کی 16 اقسام کو خوردنی قرار دے دیا

سنگاپور نے ٹڈی، جھینگر اور سُنڈیوں سمیت حشرات کی 16 اقسام کو خوردنی قرار دے دیا

2160673
سنگاپور نے حشرات کی 16 اقسام کو خوردنی قرار دے دیا

سنگاپور نے ٹڈی، جھینگر اور سُنڈیوں سمیت حشرات کی 16 اقسام کو خوردنی قرار دے دیا ہے۔

سنگاپور غذائی ایجنسی SFA نے حشرات کی 16 اقسام کو بطور خوراک استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اس منظوری کے بعد ریستوران، ان 16 اقسام کے کیڑے مکوڑوں کو اپنے مینو میں شامل کر سکیں گے۔

جن کیڑے مکوڑوں کو کھانے کے لئے موزوں قرار دیا گیا ہے ان میں ٹڈی، مختلف اقسام کے جھینگر، آٹے کی سُسری، سُپر  کیچوے اور ریشم کے کیڑے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سنگاپور غذائی ایجنسی SFA نے اکتوبر 2022 میں حشرات کو انسانی خوراک میں شامل کرنے کے موضوع پر رائے عامہ کے ساتھ مشاورت شروع کی تھی۔

 

 



متعللقہ خبریں