لوکا پیروس بھی "مہمت: فاتحین کا سلطان" میں کردار ادا کریں گے

عالمی شہرت یافتہ اسٹار لوکا پیروس بھی ٹی آر ٹی کے "مہمت: فاتحین کا سلطان" نامی ڈرامہ سیریل میں کردار ادا کریں گے

2159307
لوکا پیروس بھی "مہمت: فاتحین کا سلطان" میں کردار ادا کریں گے

معروف ہالی ووڈ اسٹار غسّان مسعود کے بعد اب عالمی شہرت یافتہ اسٹار لوکا پیروس بھی ترکیہ ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن 'ٹی آر ٹی' کے "مہمت: فاتحین کا سلطان" نامی ڈرامہ سیریل میں کردار ادا کریں گے۔

لوکا پیروس کو معروف سیریل "لا کاسا ڈی پاپل" میں "مارسیلیا" کے کردار سے پہچانا جاتا ہے۔

ٹی آر ٹی کے ڈرامے "مہمت: فاتحین کا سلطان" میں پیروس فتح استنبول کے دوران عثمانیوں کے خلاف شہر کے دفاع میں اہم کردار ادا کرنے والےجرنیل جیووانی گسٹینیانی  کا کردار ادا کریں گے۔



متعللقہ خبریں