ترک سیاحتی علاقے پاموک قلعے کو سیاحوں کی ریکارڈ آمد

سیاح اس مقام کی قدرتی خوبصورتیوں اور شفا بخش پانی سے استفادہ کرتے ہیں۔

2158941
ترک سیاحتی علاقے پاموک قلعے کو سیاحوں کی ریکارڈ آمد

اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شاملترک صوبے دینزلی  میں  پاموک قلعے  کی سیر کو آنے والے سیاحوں کی تعداد سال کی پہلی ششماہی میں 1 ملین تک پہنچ گئی۔

پاموک قلعے  جس نے گزشتہ سال کی پہلی ششماہی میں 8 لاکھ11 ہزار  156 مہمانوں کی میزبانی کی تھی، اس سال جنوری سے جون کے عرصے میں9 لاکھ85 ہزار 345 سیاحوں  کو محظوظ کرایا۔

رات  کے وقت عجائب گھروں کی سیر کو آنے والے سیاحوں  کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور سیاح اس مقام کی قدرتی خوبصورتیوں اور شفا بخش پانی سے استفادہ کرتے ہیں۔

معلوم ہوا کہ خطے میں یومیہ سیاحوں کی اوسط تعداد جون میں 12 ہزار سے زائد تھی اور توقع ہے کہ جولائی میں یہ تعداد بڑھ جائے گی۔



متعللقہ خبریں