روسی شائقین نے ترک سینما کی فلم "افلاطون" کو بہترین فلم قرار دے دیا

سوچی میں منعقدہ 'انٹیریس فلم فیسٹیول' میں ترک سینما کی فلم "افلاطون" کو مقبول ترین فلم قرار دیا گیا

2157824
روسی شائقین نے ترک سینما کی فلم "افلاطون" کو بہترین فلم قرار دے دیا

روس کے شہر سوچی میں منعقدہ 'انٹیریس فلم فیسٹیول' میں ترک سینما کی فلم " افلاطون" کو مقبول ترین فلم منتخب کیا گیا ہے۔

روس کے شہر سوچی میں 25 تا 30 جون کو منعقدہ فلم فیسٹیول میں طویل دورانیے کی فلموں، دستاویزی فلموں اور اینی میشن  فلموں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

فیسٹیول کی جیوری میں ترک ہدایتکار ازل آقائے بھی شامل تھے۔ میلے میں کرم بورسین کے مرکزی کردار کے ساتھ اور جنید قاراقُش کی ہدایتکاری میں فلم "افلاطون" کو فلم بینوں کی پسندیدگی کے لئے نمائش کیا گیا۔

فلم بینوں نے بہترین فلم کے انتخاب کے لئے رائے شماری میں حصّہ لیا اور "افلاطون" کو بہترین فلم منتخب کیا ہے۔

فلم میں ایک  معذور لڑکی اور اس کی آواز پر عاشق نابینا  لڑکے کی کہانی کو فلمایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی روس کے نالچک شہر میں منعقدہ کابارڈینو۔بالکارائے 2024 بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں "دو شفقوں کے درمیان" نامی ترک فلم کو بھی نمائش کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں ماسکو میں 27 جون کو "ہمارا چیمپئن" نامی اور 12 اگست کو " کیلیبک رویاسی" نامی  ترک فلموں  کو بھی سینما پرستاروں کے ذوق کے لئے نمائش کیا جا چکا ہے۔



متعللقہ خبریں