ترک کڑوے بادام والے بسکٹس دنیا کی بہترین لذتوں میں شامل
کڑوے بادام کے بسکٹ نے کروشیا میں قائم "TasteAtlas" نامی مقامی ذائقوں کا جائزہ لینے والے پلیٹ فارم کی دنیا کے 100 بہترین بسکٹ" کی فہرست میں 47 ویں نمبر پر جگہ پائی ہے
2157383
کڑوے بادام کے بسکٹس کو دنیا کی لذیذ ترین خوردنی اشیاء کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
کڑوے بادام کے بسکٹ نے کروشیا میں قائم "TasteAtlas" نامی مقامی ذائقوں کا جائزہ لینے والے پلیٹ فارم کی دنیا کے 100 بہترین بسکٹ" کی فہرست میں 47 ویں نمبر پر جگہ پائی ہے۔
باداموں کے ساتھ شہرت یافتہ معلا کی تحصیل داتچا میں ایک طویل عرصے سے بنائی جانے والے بسکٹس کو کافی پسند کیا گیا۔
روایتی ترک بسکٹ کے طور پر پہچانے جانے والے ان بسکٹس کو انڈے کی سفیدی، چینی اور بادام کے آٹے کے امتزاج سے تیار کیا جاتاہے اور درمیانی آنچ پر پکایا جاتا ہے۔ مزیدار کوکی، جسے پھر لیموں کے رس میں ملا کر ٹھنڈا ہونے کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے، بیکنگ کے بعد اس کی بناوٹ چبانے والی ہوتی ہے۔ کڑوے بادام والے بسکٹس کو ترک قہوے یا آئس کریم کے ساتھ بھی پیش کیا جاتا ہے۔