کولمبیا کی مشہور گلوکارہ شاکیرا پر ٹیکس چرانے کا الزام
بارسلونا میں آج شروع ہونے والی عدلیہ کی سما عت کے دوران بے پیمانے پر رش دیکھا گیا ہے

کولمبیا کی مشہور گلوکارہ شاکیرا جن پر 2012 سے 2014 کے درمیان 6 مختلف جرائم کے لیے وزارت خزانہ سے 14.5 ملین یورو ٹیکس چوری کرنے کا الزام ہے اپنے اس جرم کو قبول کرتے ہوئے 2.9 ملین یورو کا جرمانہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بارسلونا میں آج شروع ہونے والی عدلیہ کی سما عت کے دوران بے پیمانے پر رش دیکھا گیا ہے۔
شاکیرا، جو بارسلونا میں کچھ عرصے کے لیے مقیم تھیں جب وہ بارسلونا کے سابق فٹ بال کھلاڑی جیرارڈ پیک کے ساتھ تھیں، ٹیکس دہندہ بن گئیں کیونکہ وہ ملکی قوانین کے مطابق یہاں 183 دنوں سے زیادہ مقیم تھیں۔
پراسیکیوٹر کے دفتر نے شاکیرا پر الزام لگایا کہ اس نے اپنی آمدنی اور اثاثے ہسپانوی ٹیکس آفس سے چھپائے اور انہیں برٹش ورجن آئی لینڈ، کیمن آئی لینڈ، مالٹا، پاناما اور لکسمبرگ میں قائم کمپنی کے نیٹ ورک میں منتقل کیا تاکہ اسپین میں ٹیکس ادا کرنے سے بچ سکیں۔
پراسیکیوٹر کےدفتر نے شاکیرا کے لیے 8 سال 2 ماہ قید اور تقریباً 23 ملین یورو جرمانے کا مطالبہ کیا تھا تھا۔