تیونسی فنکار ظافر یوسف استنبول میں کانسرٹ دیں گے

سیٹرن ریٹرنز ،ابو نواس راپسوڈی   اور برڈز روکیویم  جیسے البمز سے متعدد ایوارڈ حاصل کرنے والے یوسف  اب اپنی نئی البم اسٹریٹ آف میناریٹس کے عالمی ٹور کے سلسلے میں  استنبول میں یہ کانسرٹ پیش کریں گے

2063870
تیونسی فنکار ظافر یوسف استنبول میں کانسرٹ دیں گے

 تیونس کی  روایتی لوک،جازاور الیکٹرنک موسیقی کا حسین امتزاج پیش کرنے والے ظافر یوسف اکیس نومبر کو ترکیہ میں کانسرٹ دیں گے۔

 سیٹرن ریٹرنز ،ابو نواس راپسوڈی   اور برڈز روکیویم  جیسے البمز سے متعدد ایوارڈ حاصل کرنے والے یوسف  اب اپنی نئی البم اسٹریٹ آف میناریٹس کے عالمی ٹور کے سلسلے میں  استنبول میں یہ کانسرٹ پیش کریں گے۔

ظافر یوسف نے اپنا پہلا البم 'ملِک" سال 1999 میں جاری کیا تھا جس کے بعد انہوں نے سال 2001 میں  الیکٹرک صوفی نامی البم سے اپنی موسیقی کو ایک نئی جہت سے روشناس کروایا تھا۔

 



متعللقہ خبریں