آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ سوزن سارینڈن نے فلسطینیوں کی حمایت کردی

آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکارہ سوزن سارینڈن نے اپنی ہمدردیاں فلسطینی عوام  کے ساتھ  ظاہر کرتے ہوئےکہا کہ  غزہ میں کیا ہو رہا ہے اس کی پرواہ کرنے کے لیے آپ کو فلسطینی ہونے کی ضرورت نہیں ہے

2061467
آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ سوزن سارینڈن نے فلسطینیوں کی حمایت کردی

آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکارہ سوزن سارینڈن نے  اپنی ہمدردیاں فلسطینی عوام  کے ساتھ  ظاہر کرتے ہوئےکہا کہ  غزہ میں کیا ہو رہا ہے اس کی پرواہ کرنے کے لیے آپ کو فلسطینی ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

سارینڈن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں فلسطین کی حمایت کا اعلان کیا۔

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار نے 5 نومبر کو نیو یارک میں فلسطین کی حمایت میں ہونے والے مظاہرے کی ایک تصویر شیئر کی۔

 سارینڈن نے کہا کہ غزہ میں کیا ہو رہا ہے اس کی پرواہ کرنے کے لیے آپ کو فلسطینی ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں فلسطین کے ساتھ کھڑی ہوں، کوئی بھی اس وقت تک آزاد نہیں ہے جب تک سب آزاد نہ ہوں۔

21 اکتوبر کو سارینڈن نے 55 فنکاروں اور کارکنوں کو ایک خط بھیجا، جن میں مشہور نام جیسے جواکین فینکس، کیٹ بلانشیٹ، جون سٹیورٹ، کرسٹن سٹیورٹ، مہرشالا علی اور ریز احمد شامل ہیں، اس خط میں امریکی صدر جو بائیڈن سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی کی درخواست کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ  اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہی

 



متعللقہ خبریں