ترکیہ کی دفاعی صنعت DSEI میلے میں دھوم دھام سے شرکت کرے گی

ترکیہ کی دفاعی صنعت، 30 دفاعی کمپنیوں کے ساتھ، لندن میں متوقع بین الاقوامی میلے DSEI 2023 میں شرکت کرے گی

2035760
ترکیہ کی دفاعی صنعت DSEI میلے میں دھوم دھام سے شرکت کرے گی

ترکیہ کی دفاعی صنعت، تقریباً 30 دفاعی کمپنیوں کے ساتھ، برطانیہ  کے دارالحکومت لندن میں متوقع دفاعی و سلامتی  سازوسامان کے بین الاقوامی میلے DSEI 2023میں شرکت کرے گی۔

"اتحادی طاقت تک رسائی" کے مرکزی خیال کے ساتھ 12 سے 15 ستمبر کو متوقع DSEI 2023میلے میں فضائی، زمینی، سائبر اور الیکٹرومگنیٹک  کاروائیوں اور خلاء سے تشکیل دیئے جانے والے آپریشنل فیلڈوں کے درمیان انضمامی ہم آہنگی پر زور دیا جائے گا۔

یہ میلہ حکومتوں، مسلح افواج اور صنعتی نمائندوں کو ایک دوسرے سے قریب لانے کا وسیلہ بنے گا اور اس میں دنیا کے متعدد ممالک سے دفاعی صنعت کے آجر شرکت کریں گے۔

ترکیہ صدارتی  محکمہ دفاعی صنعت کے زیرِ انتظام اور دفاعی و فضائی صنعت کی برآمد کنندگان  یونین  کے تعاون سے30  ترک دفاعی کمپنیاں بھی میلے میں شرکت کریں گی۔

ترک دفاعی کمپنیاں میلے میں اپنی مصنوعات اور قابلیتوں کی نمائش کریں گی۔



متعللقہ خبریں