امریکہ، نیو یارک میں پہلی بار اذان کی گونج
منہاٹن علاقے کی سب سے بڑی مسجد نیو یارک اسلامی مرکز ثقافت میں پہلی بار نماز جمعہ کے لیے لاوڈ اسپیکر پر اذان پڑھی گئی

متحدہ امریکہ کے شہر نیو یارک میں مساجد سے ایک بار پھر لاوڈ اسپیکر پر اذان پڑھی گئی۔
منہاٹن علاقے کی سب سے بڑی مسجد نیو یارک اسلامی مرکز ثقافت میں پہلی بار نماز جمعہ کے لیے لاوڈ اسپیکر پر اذان پڑھی گئی۔
نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے 29 اگست کو ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ جمعہ اور رمضان کے دوران شہر کی مساجد کے باہر اذان دی جا سکتی ہے۔
ایڈمز نے مسلم طبقے کے سربراہان سے مخاطب ہو کر کہا تھاکہ اسلام، عیسائیت، یہودیت اور دیگر عقائد کی طرح نیویارک کی ثقافت کے اہم عناصر میں سے ایک ہے اور مساجد نے جرائم اور غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف جنگ میں وسیع پیمانے کا تعاون کیا ہے ، "ہم آپ کو وہ پہچان جس کے آپ مستحق ہیں، کو دینے پر پر عزم ہیں۔"
بلدیہ کے فیصلے کے مطابق، نیویارک میں نماز کی اذان مقامی وقت کے مطابق جمعہ کے روز 12.20 سے 13.30 کے درمیان اور ماہ رمضان میں "مناسب سطح" پر لاوڈ اسپیکر پر دی جا سکتی ہے۔
متعللقہ خبریں

آج دنیا بھر میں 13 فروری ریڈیو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
اس میدان میں ترکیہ کا بنیادی ترین ادارہ ترکیہ ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن یعنی ٹی آرٹی ہے