کل یکم محّرم کے ساتھ نیا ہجری سال شروع ہو رہا ہے

ماہِ محرّم کا چاند آج شام سب سے پہلے برّاعظم ایشیاء  کے جنوب میں اس کے بعد  پورے برّاعظم یورپ  اور برّاعظم افریقہ میں دِکھائی دے گا

2012968
کل یکم محّرم  کے ساتھ نیا ہجری سال شروع ہو رہا ہے

کل نیا ہجری سال شروع ہو رہا ہے۔

عالم اسلام میں ہجری تقویم  کا آغاز،1445 سال قبل، پیغمبر آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی مکّہ سے مدینہ ہجرت سےہوا۔

ہجری سال ماہِ محرّم  کے چاند سے شروع ہوتا ہے۔ ماہِ محرّم کا چاند آج شام سب سے پہلے برّاعظم ایشیاء  کے جنوب میں اس کے بعد  پورے برّاعظم یورپ  اور برّاعظم افریقہ میں دِکھائی دے گا۔

ترکیہ میں ماہِ محّرم میں روزے رکھے جاتے ہیں اور عاشورہ نامی پکوان پکا کر تقسیم کیا جاتا ہے۔ اس طرح نواسائے رسول  حضرت حسین علیہ سلام  اور دیگر شہدائے کربلا کی یاد تازہ کی جاتی ہے۔

مراسمِ محّرم اسلامی معاشرے کے اہم رسوم و روایات میں شمار ہوتے ہیں۔

یومِ عاشورہ یعنی 10 محّرم 28 جولائی بروز جمعہ کو ہو گا۔



متعللقہ خبریں