سعودی عرب: عازمین حج کی تعداد ڈیڑھ ملین سے تجاوز کر گئی ہے

کل شام تک برّی، فضائی اور بحری راستے سے ملک میں داخل ہونے والے حاجیوں کی تعداد 16 لاکھ 26 ہزار 500  ہو گئی ہے: ایس پی اے

2004106
سعودی عرب: عازمین حج کی تعداد ڈیڑھ ملین سے تجاوز کر گئی ہے

سعودی عرب نے کہا ہے کہ بیرونی ممالک سے آنے والے عازمین حج کی تعداد ڈیڑھ ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی' ایس پی اے' کے مطابق  پاسپورٹ ڈائریکٹریٹ نے کل شام تک  برّی، فضائی اور بحری راستے سے ملک میں داخل ہونے والے حاجیوں کی تعداد کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔

بیان کے مطابق ملک میں داخل ہونے والے حاجیوں کی تعداد 16 لاکھ 26 ہزار 500  ہو گئی ہے۔ ان میں سے 15 لاکھ 59 ہزار 53 حاجی فضائی راستے سے، 60 ہزار 617 زمینی راستے سے اور 6 ہزار 830 بحری راستے سے سعودی عرب میں داخل ہوئے ہیں۔

سعودی عرب محکمہ شماریات کے مطابق  2023 کے لئے اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک سے حاجیوں کی کُل تعداد  2،4 ملین بتائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ملک کے 2030  ویژن  کے دائرہ کار میں مسجد حرام  کو وسعت دینے اور کووِڈ۔19 وباء کے خاتمے کے بعد حاجیوں کی تعداد میں اضافے کا ہدف قائم کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں