ترکیہ، دفاعی مصنوعات کے ساتھ، ملائیشیا میں اپنے قد کاٹھ کا مظاہرہ کرے گا

ترکیہ  دفاعی صنعت کی فرمیں ملائیشیا میں متوقع میلے LIMA 2023 میں اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گی

1989222
ترکیہ، دفاعی مصنوعات کے ساتھ، ملائیشیا میں اپنے قد کاٹھ کا مظاہرہ کرے گا

ترکیہ  دفاعی صنعت کی فرمیں ملائیشیا میں متوقع "لانگکاوی بین الاقوامی بحری و فضائی میلے" LIMA 2023 میں اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گی۔

جزیرہ لانگکاوی میں متوقع یہ میلہ کل 23 مئی بروز منگل کو شروع ہو گا اور 27 مئی تک جاری رہے گا۔

ملائیشیا وزارت  دفاع و رسل و رسائل کی زیرِ سرپرستی  اور 16 ویں دفعہ متوقع LIMAمیلہ ایشیاء پیسیفک کے وسیع  ترین پیمانے کے میلوں میں سے ایک ہے۔

یہ میلہ پہلی دفعہ 1991 میں منعقد ہو ااور اس کے بعد سے ہر دو سال بعد منعقد ہو رہا ہے۔ ترکیہ دوسری دفعہ میلے میں شریک ہو رہا ہے۔

لیما 2023 میں ترکیہ کی  شرکت صدارتی محکمہ دفاعی صنعت، ترکیہ کی دفاعی و ایوی ایشن صنعت کی برآمد کنندگان  یونین SSI    اور 18 ترک دفاعی فرموں کے ساتھ ہو گی۔

میلے کے دوران ترکیہ دفاعی فرموں کے تیار کردہ بکتر بند وہیکل پلیٹ فورموں،مَینڈ اور ڈرون فضائی و بحری وہیکلوں، بحری سسٹموں، اسلحہ سسٹموں ، الیکٹرانک سسٹموں، ایمونیشن، سمیلیٹروں، لاجسٹک مصنوعات اور دفاعی خدمات کا تعارف کروایا جائے گا۔



متعللقہ خبریں