برطانیہ: شاہ چارلس کی تاج پوشی 6 مئی کو ہو رہی ہے

تقریب تاج پوشی میں شاہی خاندان سمیت 203 ممالک کے سربراہان، معروف شخصیات اور خیراتی اداروں کے نمائندوں پر مشتمل 2 ہزار 200 سے زائد مہمان شرکت کریں گے

1982164
برطانیہ: شاہ چارلس کی تاج پوشی 6 مئی کو ہو رہی ہے

6 مئی کو متوقع ،برطانیہ کے شاہ چارلس سوئم کی، تقریب تاج پوشی میں شاہی خاندان سمیت 203 ممالک کے سربراہان، معروف شخصیات اور خیراتی اداروں کے نمائندوں پر مشتمل 2 ہزار 200 سے زائد مہمان شرکت کریں گے۔

برطانیہ کے شاہ چارلس اور ان کی اہلیہ 'کمیلہ' کی تاج پوشی  6 مئی کو دارالحکومت لندن  کے تاریخی ویسٹ منسٹر ایبی کلیسیا میں ہو گی۔

اپنی ماں ملکہ الزبتھ دوئم کی 1953میں اور 8 ہزار 200 مہمانوں کی شرکت سے منعقدہ تقریبِ  تاج پوشی کے مقابلے میں شاہ چا رلس کی تقریب تاج پوشی  مختصر ہو گی اور مہمانوں کی تعداد بھی نسبتاً کم ہو گی۔

تقریب میں ترکیہ کی نمائندگی نائب صدر فواد اوکتائے کریں گے۔

تاج پوشی کی خوشی میں ہفتہ بھر تقریبات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ تقریبات،6 مئی کو شاہ چارلس اور ملکہ کمیلہ  کی تاج پوشی کے بعد ونڈسر قلعے میں ایک شاندار کانسرٹ سے شروع ہو جائیں گی۔

کانسرٹ میں معروف امریکی گلوکار کیٹی پیری، لیونل رچی  اور اطالوی موسیقار اینڈرے بوچیلی جیسے متعدد فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

کانسرٹ ایک عوامی تقریب ہو گی اور اس میں ملک بھر سے 20 ہزار افراد کے ساتھ ساتھ متعدد خیراتی اداروں کے رضاکار بھی شرکت کریں گے۔  کانسرٹ دنیا بھر میں براہ راست نشر کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں