استنبول، آثار قدیمہ کی کھدائی میں زیر ِزمین  سے 1500 سال قدیم  زیر زمین راستہ  دریافت

یہ چرچ  سینٹ پولی یوکتوس  سے منسوب تھا جو کہ پہلے  تباہ ہوا اور پھر 11ویں صدی میں یہاں پر  لوٹمار کرتے ہوئے  چرچ کے قیمتی حصے اور ستون  وینس سمگل کیے گئے

1972465
استنبول، آثار قدیمہ کی کھدائی میں زیر ِزمین  سے 1500 سال قدیم  زیر زمین راستہ  دریافت

استنبول میں  کے 500 سال قدیم پولیو کتوس  چرچ کے کھنڈرات  میں  آثار قدیمہ کی کھدائی میں زیر ِزمین  سے 1500 سال قدیم  زیر زمین راستہ  دریافت ہوا ہے۔

پولیوکتوس  چرچ کے علاقے میں آثار قدیمہ کی کھدائی جاری ہے، جو سراچ خانے  کے Archeology Park میں واقع ہے اوریہ آیا صوفیا سے پہلے تعمیر کیا گیا تھا۔

یہ چرچ  سینٹ پولی یوکتوس  سے منسوب تھا جو کہ پہلے  تباہ ہوا اور پھر 11ویں صدی میں یہاں پر  لوٹمار کرتے ہوئے  چرچ کے قیمتی حصے اور ستون  وینس سمگل کیے گئے۔

1960 کی دہائی میں انڈر پاس کی تعمیر کے دوران چرچ سے تعلق رکھنے والی کچھ تاریخی نوادرات کو  بر آمد کیا گیا تھا۔

سینٹ پولیوکتوس چرچ  میں کھدائی کا آغاز 8 جون 2022 کو سراچ خانے  آرکیالوجی پارک میں کیا گیا تھا۔

اس علاقے میں ایک زیر زمین راستے کا تعین ہوا ہے۔ زیر زمین راہداری کے عمارتی پتھر، جس میں موزیک اور پتھر کی جڑیں شامل ہیں، پراسیس شدہ سنگ مرمروں سے بنائے گئے ہیں اور ان  پر مینہ کاری  کی گئی ہے۔

سراچ خانے آرکیالوجی پارک کو  1 ماہ   کے اندر  عوام کے  لیے کھولنے  کی توقع کی جاتی ہے۔



متعللقہ خبریں