ارب پتی روسی تاجر کی لگژری یاٹ ترکیہ کی بندر گاہ پر

2دن میں بندرگاہ سے  روانہ ہونے کی منصوبہ بندی کردہ  یاٹ  میں ایندھن بھرے جانے کے بعد یہ رخت سفر باندھ لے گی

1972572
ارب  پتی روسی تاجر کی لگژری یاٹ  ترکیہ کی بندر گاہ پر

روسی تاجر رومن ابراموچ کی "مائی سولاریس" نامی یاٹ نے  معلا  مارمارس بندرگاہ پر لنگر ڈالے ہیں۔

ابراموچ کی برمودا  پرچم بردار یاٹ، جو موسم گرما کے دوران معلا  کے کھلے سمندر میں سفر کرتی رہی تھی نے  مارمرس کروز  پورٹ  پر لنگر ڈالے ہیں۔

2دن میں بندرگاہ سے  روانہ ہونے کی منصوبہ بندی کردہ  یاٹ  میں ایندھن بھرے جانے کے بعد یہ رخت سفر باندھ لے گی۔

اس ایندھن کے لیے تقریبا 15 ملین لیرے  کی ادائیگی کی جائیگی۔

ہیلی کاپٹر پیڈ اور سومنگ پول بھی موجود ہونے والی 139 میٹر طویل اور 26 میٹر  چوڑی  اس یاٹ میں مقامی اور غیر ملکی سیاحوں نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

 



متعللقہ خبریں