برطانیہ: شاہ چارلس سوئم کی شبیہ والی ڈاک ٹکٹیں چھَپ گئیں
پھولوں کی تصاویر کے ساتھ شاہ چارلس کی شبیہ والی ٹکٹیں شاہ کے باغبانی کے شغل کی عکاس ہیں: ڈیوڈ گولڈ

برطانیہ میں شاہ چارلس سوئم کی شبیہ والی پہلی ڈاک ٹکٹیں چھَپ گئی ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق پھولوں کی تصاویر والی ٹکٹوں پر شاہ چارلس سوئم کی شبیہ چھاپی گئی ہے۔
برطانیہ شاہی ڈاک کمیٹی 'رائل میل' کے خارجہ تعلقات و پالیسی ڈائریکٹر ڈیوڈ گولڈ نے کہا ہے کہ پھولوں کی تصاویر کے ساتھ شاہ چارلس کی شبیہ والی ٹکٹیں شاہ کے باغبانی کے شغل کی عکاس ہیں۔
شاہ کی شبیہ والی نئی ڈاک ٹکٹیں آئندہ ہفتے متعارف کروائی جائیں گی تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کا اجراء ملکہ کی شبیہ والی ٹکٹیں ختم ہونے کے بعد آئندہ مہینے کے بعد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ملکہ الزبتھ کی وفات کے بعد گذشتہ مہینے تک ملک میں ملکہ کی شبیہ والی ٹکٹیں استعمال کی جا رہی تھیں۔ ملکہ الزبتھ کی شبیہ والی اوّلین ڈاک ٹکٹوں کا استعمال 1952 میں ان کی تخت نشینی سے 16 سال بعد شروع کیا گیا تھا۔