عالمی شہرت یافتہ پیانسٹ کلائڈرمین استنبول میں

عالمی شہرت یافتہ پیانسٹ رچرڈ کلائڈرمین 28 اپریل کو استنبول میں کانسرٹ دیں گے

1958900
عالمی شہرت یافتہ پیانسٹ کلائڈرمین استنبول میں

عالمی شہرت یافتہ پیانسٹ رچرڈ کلائڈرمین 28 اپریل کو استنبول میں کانسرٹ دیں گے۔

کلائڈر مین 270 گولڈ اور 70 پلاٹینم البم بنا چُکے ہیں اور دنیا بھر میں تقریباً 90 ملین البموں کی فروخت کے ساتھ  ان کے البم  فروخت کی ریکارڈ تعداد تک پہنچ چُکے ہیں۔

انہوں  نے کم عمری میں اپنے والد کی حوصلہ افزائی سے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا اور 6 سال کی عمر میں موسیقی نوٹ پڑھنا اور پیانو بجانا شروع کر دیا۔

کلائڈرمین، شاہی فل ہارمونک آرکسٹرا، ٹوکیو سنفنی آرکسٹرا، بیجنگ سنفنی آرکسٹرا اور شنگھائی فل ہارمونک آرکسٹرا سمیت متعدد آرکسٹراوں کے ساتھ اسٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کر چُکے ہیں۔



متعللقہ خبریں