"ہم سب ترک ہیں"، یونانی خاکہ نویس کا فرانسیسی جریدے کو کرارا جواب
طنز و مزاح کی آڑ میں دنیا میں نفرت پھیلانے والے چارلی ہیبڈو نے گزشتہ روز ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کو نشانہ بنایا
ترکیہ اور شام میں ہزاروں افراد کی ہلاکت کے بعد فرانسیسی جریدےچارلی ہیبڈو کی طرف سے شائع کردہ مکروہ کارٹون پر یونانی خاکہ نویس نے ردِعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ: "ہم سب ترک ہیں"۔
طنز و مزاح کی آڑ میں دنیا میں نفرت پھیلانے والے چارلی ہیبڈو نے گزشتہ روز ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کو نشانہ بنایا۔
جریدے نے ہزار ہا انسانوں کے جان بحق ہونے والے زلزلے کے لیے یہ تحریر درج کی ہے، "ترکیہ میں زلزلہ، اب ٹینک روانہ کرنے کی بھی ضرورت پیش نہیں آئیگی۔"
ترکیہ اور دنیا بھر سے سوشل میڈیا کے صارفین نے اس بیہودہ اور غیر انسانی حرکت پر اس جریدے کے خلاف سخت رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔
یونانی روزنامہ کیتھی میرینی میں دیمتری ہاندزوپولوس کی طرف سے کھینچا گیا خاکہ فرانسیسی چارلی ہیبڈو کو ایک کرارے جواب کی نوعیت کا تھا۔
انہوں نے خاکے کے نیچے یہ عبارت درج کی ہے، "ہم سب ترک ہیں"