عالمی سطح پر ترکیہ کے لیے امدادی مہموں کا آغاز
امریکی ٹیلی ویژن پروگرامر ایلن ڈی جینریز کی طرف سے ترکیہ اور شام میں زلزلہ زدگان کے لیے مدد کی اپیل

مشہور امریکی ٹیلی ویژن پروگرامر ایلن ڈی جینریز نے ترکیہ اور شام میں زلزلہ زدگان کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔
Ellen De Generes نے قاہرامان ماراش میں زلزلے کی تباہی کے حوالے سے متحدہ امریکہ میں قائم گلوبل ایمپاورمنٹ مشن کی عطیہ مہم کو شیئر کرتے ہوئے عوام سے مدد کی اپیل کی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ترکیہ اور شام کو مدد کی ضرورت ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ابتک تقریباً 35 لاکھ ڈالر کی رقوم جمع ہوئی ہیں۔
فرانس میں قائم نوبل امن انعام یافتہ غیر سرکاری تنظیم ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے خطے میں بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے چندہ مہم شروع کی۔
سول ایڈ آرگنائزیشن CARE، جو 75 سالوں سے 111 ممالک میں خدمات انجام دے رہی ہے، نے اپنی مہم کا اعلان اس بات پر زور دیتے ہوئے کیا کہ ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین "گزشتہ 100 سالوں کے سب سے شدید زلزلے" کے بعد یخ بستہ سردی کے خلاف بھی نبرد آزما ہیں۔
امدادی مہم شروع کرنے والی دیگر تنظیموں میں OXFAM، اقوام متحدہ کے بچوں کا فنڈ یونیسیف، سیو دی چلڈرن، برٹش ریڈ کراس اور اسلامک ریلیف شامل ہیں۔