ترکیہ کی صفر فضلہ پالیسی  اس ملک  اور دنیا دونوں کے لیے اہم ہے، یورپی یونین

فضلہ کو کم کرنے کے لیے اس منصوبے کا حصہ بننے پر ان کو دلی مسرت ہے

1934558
ترکیہ کی صفر فضلہ پالیسی  اس ملک  اور دنیا دونوں کے لیے اہم ہے، یورپی یونین

ترکیہ  میں یورپی یونین ، فرانس، آئرلینڈ اور اسرائیل کے سفیروں نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ کی صفر فضلہ پالیسی  اس ملک  اور دنیا دونوں کے لیے اہم ہے۔

گزشتہ روز، دارالحکومت انقرہ کے صدارتی کمپلیکس میں سفیروں اور ان کی شریک حیات کے لیے منعقدہ "زیرو ویسٹ فار دی ورلڈ  آور کامن ہوم" پروگرام میں صدر رجب طیب ایردوان اور  کی اہلیہ امینہ  ایردوان   نے  بھی  شرکت کی۔ اس پروگرام  میں  شریک یورپی یونین  وفد کے صدر میئر لاندروت  بتایا کہ ترکیہ  میں عمل درآمد کردہ صفر فضلہ  پالیسی  ترکیہ اور دنیا دونوں کے لیے اہم ہے، انہوں نے کہا کہ فضلہ کو کم کرنے کے لیے اس منصوبے کا حصہ بننے پر ان کو دلی مسرت ہے۔

فضلہ کے انتظام کو یقینی بنانے کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے، میئر-لیندرُت نے کہا کہ یہ تعاون کے اہم شعبوں میں سے ایک ہے اور ترکیہ میں  نافذ کردہ ایک انتہائی اہم پالیسی ہے۔

انقرہ میں فرانس کے سفیر ہیروے ماگرو نے کہا کہ فضلہ کا مل  جل کر مقابلہ کرنا چاہیے ، بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے  کہ یہ مسائل آنے والے برسوں میں بھی  جاری رہیں گے۔ صدر کی اہلیہ کا یہ  اقدام بھی بہت اہم ہے، تا ہم  ممالک کو اس معاملے میں  اکیلے ہی مقابلہ نہیں کرنا چاہیے۔"

انقرہ میں آئرلینڈ کی سفیر سونیا میک گینس نے کہا کہ مذکورہ منصوبہ بہت درست تھا اور امینہ ایردوان نے ہر فرد، گھر اور حکومتی پالیسی کو صفر فضلہ سے جوڑ دیا ہے۔

انقرہ میں اسرائیل کے سفیر Irit Lillian نے کہا کہ فضلہ کا مسئلہ دنیا کے سب سے بڑے مسائل میں سے ایک ہے اور کہا کہ یہ پروگرام تمام قوتوں کو متحد کرنے اور صفر فضلہ کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ایک بہترین اقدام ہے۔ ہم ہمیشہ تعاون کے لیے تیار ہیں،  ترکیہ  فضلات اور تل چھٹ  سے نجات پانے میں    کافی مضبوط  سطح پر  ہے۔



متعللقہ خبریں