میرے بڑَے بھائی نےمیرا گریبان پکڑا اور مجھے مارا پیٹا: شہزادہ ہیری
برطانوی شہزادہ ہیری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ میگھن مارکل سے متعلق ہونے والی بات چیت کے دوران ہوئے جھگڑے میں بڑے بھائی شہزادہ ولیم نے ان کا گریبان پکڑا اور مار پیٹ کی
برطانوی شہزادہ ہیری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ میگھن مارکل سے متعلق ہونے والی بات چیت کے دوران ہوئے جھگڑے میں بڑے بھائی شہزادہ ولیم نے ان کا گریبان پکڑا اور مار پیٹ کی۔
برطانوی دی گارڈئین کے مطابق، اپنی کتاب "اسپیئر"میں شہزادہ ہیری نے اس حوالے سے تفصیلات لکھی ہیں جو دس جنوری کو شائع ہوگی۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں واقعے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شہزادہ ولیم نے میگھن مارکل سے متعلق ہونے والی بحث کے دوران مجھ پر حملہ کیا۔
شہزادہ ہیری کی کتاب کے اقتباسات کے مطابق، شہزاد ہ ولیم نے میگھن مارکل کو مشکل اور بدتمیز کہا، جھگڑا اُس وقت بڑھ گیا جب ولیم نے ہیری کا گریبان پکڑا ، گلے میں پڑی زنجیر توڑی اور اُنہیں زمین پر گرا دیا ۔
شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ اس جھگڑے کی چوٹ کے نشان ان کی کمر پر آئے تھے۔
اس سے قبل شہزادہ ہیری نے اپنے والد اور بھائی سے تعلقات کی بحالی کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور ساتھ ہی انہوں نے کچھ معاملات پر شکوہ بھی کیا تھا۔
شہزادہ ہیری نے امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران کسی کا نام اور کسی کی طرف اشارہ کیے بغیر کہا تھاکہ انہوں نے مفاہمت کے لیے کوئی رضامندی ظاہر نہیں کی۔
متعللقہ خبریں
سال 2024 میں 1٫4 ارب لوگوں نے بین الاقوامی سطح پر سیرو سیاحت کی
سفر کرنے والوں میں سب سے زیادہ اضافہ مشرق وسطیٰ، یورپ اور افریقہ میں ریکارڈ کیا گیا