سلین ڈیون نے اعصابی بیماری کی وجہ سے یورپ کے کنسرٹس ملتوی کر دیئے
گلوکارہ نے کہا کہ اس سنڈروم کی وجہ سے میرے روزمرہ کے معمولات متاثر ہو رہے ہیں، کبھی کبھی چلنے میں دشواری ہوتی ہے اور میں اس طرح نہیں گا پاتی جیسے پہلے گا سکتی تھی

مشہور گلوکارہ سلین ڈیون نے پیچیدہ اعصابی بیماری کی وجہ سے یورپ میں مجوزہ کنسرٹس ملتوی کر دیے۔
انہوں نے انسٹاگرام پر 5 منٹ طویل ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ طویل عرصے سے صحت کے مسائل میں مبتلا ہیں۔
سلین ڈیون کا کہنا تھا کہ مجھے حال ہی میں ایک عجیب مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔
یہ ایک اعصابی بیماری ہے جسے اسٹف پرسن سنڈروم کہا جاتا ہے اور 10 لاکھ میں سے کوئی ایک شخص اس سے متاثر ہوتا ہے۔
گلوکارہ نے کہا کہ اس سنڈروم کی وجہ سے میرے روزمرہ کے معمولات متاثر ہو رہے ہیں، کبھی کبھی چلنے میں دشواری ہوتی ہے اور میں اس طرح نہیں گا پاتی جیسے پہلے گا سکتی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کو یہ بتاتے ہوئے دکھی ہوں کہ اگلے سال فروری میں یورپ کا دورہ شروع نہں کرسکوں گی۔
متعللقہ خبریں

ترکیہ کے سیاحتی مرکز کپادوکیہ میں سیاحوں کی تعداد ریکارڈ درجے پر پہنچ گئی
کپادوکیہ نے رواں سال کے ماہِ جنوری میں ایک لاکھ 74 ہزار 222 سیاحوں کی میزبانی کی