ترک سماع زن لاہور میں

ترک سماع زنوں نے لاہو کی تاریخی بادشاہی مسجد کے صحن میں محفل سماع کا مظاہرہ کیا اور مزارِ اقبال پر حاضری دی

1913958
ترک سماع زن لاہور میں
semazen lahor pakistan badsahi cami.jpg

پاکستان۔ ترکیہ سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کا دورہ کرنے والے ترک سماع زنوں نے لاہو کی تاریخی بادشاہی مسجد کے باغیچے میں محفل سماع کا مظاہرہ کیا۔

ترکیہ کی قونیہ میٹروپولیٹن بلدیہ  کی کمیٹی برائے 'صوفیانہ موسیقی و سماع' کے اراکین نے لاہور میں 1673 میں تعمیر کی گئی تاریخی بادشاہی مسجد کی زیارت کی اور نمازِ عصر کے بعد مسجد کے باغیچے میں ترک صوفیانہ موسیقی کی سنگت میں رقصِ سماع کا مظاہرہ کیا۔

پاکستانی زائرین نے رقصِ سماع کے ساتھ گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ سماع کے بعد  سماع زنوں کی ٹیم نے مزارِ اقبال پر حاضری دی ۔

سماع زن ٹیم کے سربراہ 'جلال الدین بربراولو' نے یہاں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مولانا جلال الدین رومی کے عالمگیر دوستی کے پیغام  سے الہام لیتے ہوئے  ہم، دوست اور برادر ملک پاکستان کے دورے پر ہیں اور یہ دورہ ہمارے لئے باعثِ فخر ہے"۔

بربر اولو نے کہا ہے کہ "پاکستان کے ملّی شاعر محمد اقبال کو ہمارے دِلوں میں ایک منفرد مقام حاصل ہے۔ اقبال نے پیرِ رومی کے لقب کے ساتھ مولانا جلال الدین رومی کو کاروانِ عشق کا قائد تسلیم کیا اور اپنے نظامِ فِکر کی تشکیل کے لئے مولانا رومی کی تصانیف سے فیض حاصل کیا ہے"۔



متعللقہ خبریں