ٹی آر ٹی ورلڈ فورم کا انعقاد 9 تا10 دسمبر کو ہوگا
ٹی آر ٹی کے مطابق، کورونا وائرس کی وجہ سے یہ فورم آن لائن منعقد کیا گیا تھا جو کہ اس بار اب استنبول میں منعقد ہوگا جس کا عنوان مستقبل کی تشکیل نو،غیر یقینی صورتحال،حقائق اور مواقع تجویز کیا گیا ہے

ٹی آر ٹی ورلڈ فورم 2022 کا آغاز اس سال نو تا دس دسمبر کے درمیان استنبول میں ہوگا۔
ٹی آر ٹی کے مطابق، کورونا وائرس کی وجہ سے یہ فورم آن لائن منعقد کیا گیا تھا جو کہ اس بار اب استنبول میں منعقد ہوگا جس کا عنوان مستقبل کی تشکیل نو،غیر یقینی صورتحال،حقائق اور مواقع تجویز کیا گیا ہے۔
اس سال فورم میں چونتیس ممالک سے ایک سو کے قریب مقررین شرکت کریں گے جس کے علاوہ فورم مین عالمی سربراہان،ماہرین،ماہرین تعلیم اور دیگر نامور شخصیات بھی عالمی مسائل اور ان کے حل کی تجاویز پر روشنی ڈالیں گے۔
فورم میں توانائی سے لے کر غیر قانونی ہجرت،غذائی تحفظ اور اسلام و فوبیا سمیت متعدد موضوعات پر بھی مناظرے اور گول میز اجلاس منعقد ہونگے۔
صدر ایردوان اس فورم سے خطاب بھی کریں گے۔
ٹی آر ٹی ورلڈ فورم میں شرکت کی درخواستیں www.trtworldforum.com پر جمع کروائی جائیں گی ۔
متعللقہ خبریں

عالمی سطح پر ترکیہ کے لیے امدادی مہموں کا آغاز
امریکی ٹیلی ویژن پروگرامر ایلن ڈی جینریز کی طرف سے ترکیہ اور شام میں زلزلہ زدگان کے لیے مدد کی اپیل

ترکیہ کے سیاحتی مرکز کپادوکیہ میں سیاحوں کی تعداد ریکارڈ درجے پر پہنچ گئی
کپادوکیہ نے رواں سال کے ماہِ جنوری میں ایک لاکھ 74 ہزار 222 سیاحوں کی میزبانی کی