لاہور میں منعقدہ انٹرنیشنل اسلامک آرٹس فیسٹیول میں ترکیہ کے ماربلنگ آرٹ کا چرچا

ٹرکش بوتھ پر چینی کام  تسبیح، اور دستی قالین آرٹ  جیسے  فن پاروں کو متعارف کرایا جا رہا ہے

1908158
لاہور میں منعقدہ انٹرنیشنل اسلامک آرٹس فیسٹیول میں ترکیہ کے ماربلنگ آرٹ کا چرچا

لاہور میں منعقدہ انٹرنیشنل اسلامک آرٹس فیسٹیول میں ترکیہ کے ماربلنگ آرٹ کو زائرین نے سراہا۔

18 نومبر کو انٹرنیشنل اسلامک آرٹس ڈے کے حوالے سے الحمرا آرٹ سینٹر لاہور میں منعقد ہونے والے فیسٹیول میں ترکیہ سمیت اسلامی دنیا کے مختلف ممالک کے فن پاروں کی نمائش کی گئی ہے۔

لاہور یونس ایمرے انسٹیٹیو ٹ کوآرڈینیٹر ایرن میاسو اولو نے کہا کہ YEE  کی جانب سے اس فیسٹیول میں ایک بوتھ  لگایا گیا ہے۔ ہم اپنے بوتھ پر چینی کام  تسبیح، اور دستی قالین آرٹ  جیسے  فن پاروں کو متعارف کرا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ  ہم نے  یہاں  ترک ماربلنگ  آرٹ  کی ورک شاپ  قائم کی ہے جس میں زائرین نے  گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے۔

میاسو اولو نے کہا کہ وہ تسبیح پر بھی ایک ورکشاپ منعقد کریں گے، اور  روایتی ترک تیر اندازی کو بھی متعارف کرائیں گے۔

لاہور میں  منعقدہ یہ میلہ کل  اختتام پذیر ہو گا۔



متعللقہ خبریں