روس نے اداکار جم کیری کا ملک میں داخلہ بند کر دیا

روس نے ایک سو کینیڈئین شہریوں پر  پابندی لگا دی ہے جن میں  اعلی سرکاری افسران ،کاروباری شخصیات ذرائع ابلاغ اور مالیاتی اداروں کے نمائندوں سمیت اداکار جم کیری بھی شامل ہیں

1906434
روس نے اداکار جم کیری کا ملک میں داخلہ بند کر دیا

 روس نے  فلم اداکار جم  کیری سمیت ایک سو  کینیڈئین شہریوں پر پابندی لگا دی ہے ۔

 روسی امور خارجہ کے مطابق،  کینیڈا نے روسی حکومت،کاروباری اور ثقافتی نمائندوں سمیت سیاست دانوں، ارکان پارلیمان اور ماہرین پر پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے جواب میں روس نے بھی اب  ایک سو کینیڈئین شہریوں پر  پابندی لگا دی ہے جن میں  اعلی سرکاری افسران ،کاروباری شخصیات ذرائع ابلاغ اور مالیاتی اداروں کے نمائندوں سمیت اداکار جم کیری بھی شامل ہیں۔

روسی  دفتر خارجہ نے  گیارہ نومبر کو بھی 200 امریکی شہریوں پر پابندیاں لگا دیں تھی۔

 



متعللقہ خبریں