ترک ڈانسر بین الاقوامی ڈانس مقابلے پر چھا گئے

ترک ڈانسروں نے اُسکپ میں منعقدہ بین الاقوامی ڈانس مقابلے " اسٹیج 2022" کو درجات کے ساتھ ختم کیا

1905766
ترک ڈانسر بین الاقوامی ڈانس مقابلے پر چھا گئے

ترک ڈانسروں نے شمالی مقدونیہ کے دارالحکومت اُسکپ میں منعقدہ بین الاقوامی ڈانس مقابلے " اسٹیج 2022" کو درجات کے ساتھ ختم کیا۔

بیسیوں ممالک  سے سینکڑوں ڈانسروں کی شرکت سے منعقدہ مقابلے میں ترکیہ کے 'دنیا ڈانس مرکز' کے ڈانسروں نے ، کم عمر  مرد ڈانسروں کے گروپ میں پہلا، کم عمر بچیوں کے گروپ میں تیسرا، ون ٹو ون مرد ڈانسر کٹیگری میں پہلا، سینئر گروپ کٹیگری میں دوسرا، سینئر کلاسیکی بیلے کٹیگری میں پہلا اور ماڈرن ڈانس سولو  کٹیگری میں پہلا درجہ حاصل کیا ہے۔

دو کپ اور بیسیوں میڈل جیتنے والے ترک ڈانسروں میں سے 'بیرل ادا اوزدیمیر 'نے ماڈرن اور کلاسیکی بیلے کٹیگری میں پہلا ، 'پیتیک قزماز' نے کم عمر ڈانسر کٹیگری میں تیسرا اور 'حسین قورقماز' نے مردوں کی کٹیگری میں دوسرا درجہ حاصل کیا ہے۔



متعللقہ خبریں