سال 2022 معیشت کا نوبیل انعام 3 امریکی ماہرین اقتصادیات کے نام

رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنسز کے مطابق، بین ایس برنانکے، ڈگلس ڈبلیو ڈائمنڈ اور فلپ ایچ ڈیبوگ کو معاشیات کا نوبیل انعام دیا جائے گا

1890945
سال 2022 معیشت کا نوبیل انعام 3 امریکی ماہرین اقتصادیات کے نام

سال 2022 کا نوبیل انعام برائے معاشیات امریکہ کے 3 ماہرین کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنسز کے مطابق، بین ایس برنانکے، ڈگلس ڈبلیو ڈائمنڈ اور فلپ ایچ ڈیبوگ کو معاشیات کا نوبیل انعام دیا جائے گا۔

تینوں ماہرین کو یہ انعام بینکوں کے کردار اور مالیاتی بحرانوں پر کی جانے والی تحقیق پر دیا جارہا ہے۔

یہ معاشیات کے شعبے میں دیے جانے والا 54 واں نوبیل انعام ہے اور تینوں ماہرین کے درمیان ایک کروڑ سوئیڈش کرونر کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔

عالمی کساد بازاری کے خطرے میں اضافے کے حالیہ انتباہی بیانات کے بعد ان تینوں ماہرین کو یہ نوبیل انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ان تینوں نے 80 کی دہائی میں بینکوں اور مالیاتی بحرانوں پر تحقیق کا آغاز کیا تھا اور ایسے ماڈل تیار کیے جن سے یہ وضاحت ہوتی ہے کہ بینکوں کا قیام کیوں عمل میں آیا، معاشرے میں ان کا کردار کیا ہے اور انہیں بحران سے بچانے کے لیے کیا اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں