ترک ڈراونز لتھوانیا کی ڈاک ٹکٹوں پر
لتھوانیائی محکمہ ڈاک نے یوکرین بھیجنے کے زیر مقصد Bayraktar TB2 خریدنے کے لیے عوام کے فنڈز کو امر کر دیا
1867412

ترک ساختہ بائراکتار ٹی بی ٹو مسلح ڈراونز نے لتھوانیا میں اپنی مہر ثبت کی ہے۔
لتھوانیائی محکمہ ڈاک نے یوکرین بھیجنے کے زیر مقصد Bayraktar TB2 خریدنے کے لیے عوام کے فنڈز کو امر کر دیا ہے۔
محکمہ ڈاک نے ترک ڈراونز کے لیے ایک خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے۔
انقرہ میں لیتھوانیا کے سفیر ریکارداس ڈیگوٹیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "ان کے ملک کے محکمہ ڈاک نے 45,000 ڈاک ٹکٹ گردش میں لائے ہیں۔ چھاپے گئے ڈاک ٹکٹوں میں سے آدھے سے زیادہ ڈاکخانوں اور انٹرنیٹ پر فروخت ہو چکے ہیں۔ یہ اقدام کافی کامیاب رہا ہے۔"
ڈاک ٹکٹ پر اڑان بھرنے والے ترک ڈراونز کی شبیہ کو جگہ دی گئی ہے۔
متعللقہ خبریں

آج دنیا بھر میں 13 فروری ریڈیو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
اس میدان میں ترکیہ کا بنیادی ترین ادارہ ترکیہ ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن یعنی ٹی آرٹی ہے