ڈیلا میلاس نے ترکی میں لیونڈر کی کٹائی کی
امریکی گلو کارہ ڈیلا میلاس نے ترکی کی تحصیل ایلبیستان میں لیونڈر کی کٹائی میں شرکت کی







امریکی گلو کارہ ڈیلا میلاس نے ترکی کے ضلعے قاہرمان ماراش کی تحصیل ایلبیستان میں لیونڈر کی کٹائی میں شرکت کی۔
میلاس، ترکی کے لوک گلوکار عاشق محزونی شریف کی یاد میں منعقدہ 'ایلبیستان فیسٹیول' میں کانسرٹ دینے کے لئے، ایلبیستان پہنچیں ۔ علاقے میں فیسٹیول کی تقریبات اور کانسرٹ کے علاوہ انہوں نے بلدیہ مئیر مہمت گُربُز کے ہمراہ لیونڈر کی کٹائی میں بھی حصہ لیا۔
اس موقع پر جاری کردہ بیان میں گُر بُز نے کہا ہے کہ امریکی گلوکارہ کی میزبانی ہمارے لئے باعثِ مسرت ہے۔ فیسٹیول بہت اچھا رہا۔ ڈیلا میلاس کےکانسرٹ سے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا۔ یوں بھی وہ ایک عالمی اسٹار ہیں اور کسی تعریف کی محتاج نہیں ہیں۔ فیسٹیول کے بعد انہوں نے ایک دن ہمارے ساتھ گزارا اور ہماری ثقافتی اقدار کے ساتھ دلچسپی لی۔ میں ان کا بہت شکر گزار ہوں"۔
گُربُز نے کہا ہے کہ "وادی میں اُگایا جانے والا لیونڈر آنے والے دنوں میں شہری اقتصادیات میں ا ہم کردار ادا کرے گا۔ ہم، اس شعبے میں، انڈسٹریل پیداوار دینے کا ہدف رکھتے ہیں۔
ڈیلا میلاس نے بھی ایلبیستان آنے پر ممنونیت کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ وہ لیونڈر کو بہت پسند کرتی اور لیونڈرکاسمیٹکس مصنوعات کا استعمال کرتی ہیں۔
متعللقہ خبریں

ڈیلا میلاس نے ترکی میں لیونڈر کی کٹائی کی
امریکی گلو کارہ ڈیلا میلاس نے ترکی کی تحصیل ایلبیستان میں لیونڈر کی کٹائی میں شرکت کی