ترکی: کپادوکیہ میں تیسرا بالون فیسٹ شروع ہو گیا

ترکی کے سیاحتی مرکز کپادوکیہ میں، مختلف ممالک سے آنے والے رنگا رنگ بالونز کی شرکت سے تیسرا انٹرنیشنل ہاٹ ائیر بالون فیسٹیول، "بالون فیسٹ 2022" شروع ہو گیا

1857656
ترکی: کپادوکیہ میں تیسرا بالون فیسٹ شروع ہو گیا

ترکی کے اہم سیاحتی مراکز میں سے 'نو شہر' کے علاقے کپادوکیہ میں، مختلف ممالک سے آنے والے رنگا رنگ بالونز کی شرکت سے تیسرا انٹرنیشنل ہاٹ ائیر بالون فیسٹیول، "بالون فیسٹ 2022" شروع ہو گیا ہے۔

تقریبات کے دوران بالونز نے گیوریمے فیسٹیول فیلڈ میں ایک رنگا رنگ ماحول پیدا کر دیا۔

ترکی سمیت برطانیہ، بیلجئیم، ہالینڈ، لکسمبرگ، سوٹزرلینڈ، جرمنی، جمہوریہ چیک، برازیل، اسپین، شمالی مقدونیہ اور سلووینیا سے میلے میں شریک بالون پائلٹوں نے پریوں کی چمنیوں اور آتش فشانی کٹاو سے بننے والےچٹانی علاقے پر پرواز کی۔

فیسٹیول رواں سال تیسری دفعہ منعقد ہو رہا ہے۔ فیسٹیول میں دن بھر ہاٹ بالونز  اڑائے جاتے ہیں اور رات کو کانسرٹ دئیے جاتے ہیں۔

فیسٹیول 24 جولائی تک جاری رہے گا۔



متعللقہ خبریں