جرمنی: 21 ہزار تماشائیوں کی بیک وقت اُچھل کود برلن میں زلزلہ لے آئی

برلن میں منعقدہ کانسرٹ میں 21 ہزار تماشائیوں کے بیک وقت اُچھلنے سے زلزلے سے مشابہہ جھٹکے محسوس ہونا شروع ہو گئے

1843900
جرمنی: 21 ہزار تماشائیوں کی بیک وقت اُچھل کود برلن میں زلزلہ لے آئی

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں منعقدہ کانسرٹ میں 21 ہزار تماشائیوں کے بیک وقت اُچھلنے سے زلزلے سے مشابہہ جھٹکے محسوس ہونا شروع ہو گئے۔

میوزک گروپوں فلورینس اور دی مشین کے کانسرٹوں میں شریک تماشائیوں نے سائنس دانوں کو حیران کر دیا۔

اطلاع کے مطابق تماشائیوں کی بیک وقت اُچھل کود نے، زلزلے سے ناآشنا، برلن کے شہریوں کو بھونچکا کے رکھ دیا۔

ڈیٹا سائنٹسٹ جیز سکاپسکی نے جمعہ کی شام منعقدہ کانسرٹ میں موسیقی کے جوش میں اُچھلتے 21 ہزار افراد  کے پیدا کردہ جھٹکوں کے بارے میں کہا ہے کہ "برلن میں عام طور پر زلزلہ نہیں آتا اس وجہ سے ہم اس موضوع پر تحقیق کر رہے ہیں"۔

سکاپسکی نے کہا ہے کہ اس شدت کے قدرتی جھٹکوں کو انسانوں کی اکثریت محسوس نہیں کرتی لہٰذا  قوی احتمال کے مطابق یہ لرزش کانسرٹ کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے"۔

سائنس دانوں کا خیال ہے کہ کانسرٹ کی جگہ پر زمین  نے ہجوم کی اُچھل کود کے ارتعاش کو جذب کر کے توانائی کو اطراف میں پھیلا دیا جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں کو زلزلے سے مشابہہ جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں