سال کے پہلے 5 ماہ میں 25 لاکھ سیاحوں کی انطالیہ آمد

صرف مئی میں انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد 10 لاکھ 198 ہزار 110 ریکارڈ کی گئی جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 297 فیصد اضافہ ہواہے

1837337
سال کے پہلے 5 ماہ میں 25 لاکھ سیاحوں کی انطالیہ آمد

دنیا کے چاروں گوشوں سے سیاحوں کی میزبانی کرنے والے انطالیہ  کی سیر کو  رواں سال کے پہلے  5 ماہ میں 25 لاکھ  کے قریب سیاح  آئے۔

گزشتہ برس تقریباً 90 لاکھ سیاح آنے والے انطالیہ نے امسال  سیاحتی سیزن کا آغاز تیزی سے کیا ہے۔  کورونا وبا کے باعث  دو سالوں تک جمود کا شکار رہنے والے شعبہ سیاحت میں امسال  پھر گہما گہمی کا مشاہدہ ہو رہا ہے۔

صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف کلچر اینڈ ٹورازم کے اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری سے 31 مئی کے درمیان فضائی راستے سے شہر میں آنے والے سیاحوں کی تعدا24 لاکھ 15 ہزار 305 تک پہنچ گئی۔ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں یہ  223 فیصد  زیادہ ہے۔

صرف مئی میں انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد 10 لاکھ 198 ہزار 110 ریکارڈ کی گئی جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 297 فیصد اضافہ ہواہے۔

روس اور یوکرین کے درمیان 24 فروری سے جاری جنگ کی جھلک سیاحت پر بھی پڑی ہے۔ روس جو انطالیہ میں سیاح بھیجنے والے ممالک کی فہرست میں پچھلے سالوں میں پہلے نمبر پر تھا، امسال دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ پانچ ماہ کے عرصے میں سب سے زیادہ سیاح جرمنی سے آئے جن کی تعداد 5 لاکھ 95 ہزار  837 تھی۔

 

 



متعللقہ خبریں