امریکہ میں ترک دستکاری کے نمونوں کی نمائش
7 مئی کو لاس اینجلس کے سانتا مونیکا م کے علاقے میں منعقد ہونے والی نمائش میں ترک دستکاری کے نمونے جن میں کچھاس علاقے میں مقیم ترک خواتین کا جہیز بھی شامل ہے کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا جسے ترک اور غیر ملکی زائرین نے بے حد پسند کیا




امریکہ میں، جنوبی کیلیفورنیا ترک-امریکن ایسوسی ایشن سے منسلک اتاترک ثقافتی مرکز کے زیر اہتمام "یادگار" کے زیر عنوان ترک دستکاری کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
7 مئی کو لاس اینجلس کے سانتا مونیکا م کے علاقے میں منعقد ہونے والی نمائش میں ترک دستکاری کے نمونے جن میں کچھاس علاقے میں مقیم ترک خواتین کا جہیز بھی شامل ہے کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا جسے ترک اور غیر ملکی زائرین نے بے حد پسند کیا۔
پہلی بار منعقد ہونے والی نمائش میں، اناطولیائی دستکاری کے نمونے زائرین کے لیے متعارف کرائے گئے؛ ایسوسی ایشن کے رکن نگہت اوئیگور کی کوششوں سے منعقد ہونے والے فیشن شو میں سلطنتِ عثمانیہ کے دور کے ملبوسات اور زیورات کی بھی نمائش کی گئی۔
نمائش میں بطور مہمان آرٹسٹ حصہ لینے والے ماربلنگ(ابرو) آرٹسٹ اتیلا جان کے تیار کردہ رنگین ماربلنگ(ابرو) نمونوں کو شرکاء نے بے حد پسند کیا۔
انجمن کے ایک رکن گندیم ایجے حر میدان(Gülendam Ece Hürmeydan) نے لتھوگرافی کے فنی نمونوں اور آیفر آپائے نے اسی ڈئزاین سے مہندی کے نمونوں کو پیش کیا ۔ اس کے علاوہ ترک اور امریکی ٹیکسٹائل اور تاریخ کے ماہرین نے ترکی کے دستکاری کی تاریخ، اناطولیہ کے تاریخی نمونوں پر نقش و نگار کو متعارف کروایا۔
متعللقہ خبریں

سوٹزرلینڈ میں ترک ثقافتی میلہ
ڈسلڈورف میں منعقدہ میلے کے پہلے دن مہتر بینڈ اور حاجی وات اور قارا گوز پُتلی تماشے کا مظاہرہ کیا گیا

ترک زلزلہ زدگان کے لیے کروشیا میں ایک خصوصی کانسرٹ کا اہتمام
اس کانسرٹ کی آمدنی کو ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لیے بروئے کار لایاجا ئیگا