دوسرے بین الاقوامی ترک عالمی مواصلات اور آرٹ سمپوزیم کا آغاز

دوسرا بین الاقوامی ترک ورلڈ کمیونیکیشن اینڈ آرٹ سمپوزیم، جس میں نِدے عمر حالص دیمر یونیورسٹی    عالمِ ترک صحافیوں کی فیڈریشن ، عالمِ ترک سینما  فاونڈیشن، نِدے  رائٹرز کی انجمن  کے زیر ا ہتمام  12 سے 14 مئی کے درمیان 3 دن تک جاری رہے گا

1826432
دوسرے بین الاقوامی ترک عالمی مواصلات اور آرٹ سمپوزیم کا آغاز
uluslararasi turk dunyasi iletisim ve sanat sempozyumu.jpg
uluslararasi turk dunyasi iletisim ve sanat sempozyumu.jpg

دوسرا  بین الاقوامی ترک عالمی مواصلات اور آرٹ سمپوزیم نِدے  عمر حالص دیمر یونیورسٹی    کی فیکلٹی آف کمیونیکیشن میں پینٹنگ کی نمائش کے ساتھ شروع   ہوگیا ہے۔

دوسرا بین الاقوامی ترک ورلڈ کمیونیکیشن اینڈ آرٹ سمپوزیم، جس میں نِدے  عمر حالص دیمر یونیورسٹی    عالمِ ترک صحافیوں کی فیڈریشن ، عالمِ ترک سینما  فاونڈیشن، نِدے  رائٹرز کی انجمن  کے زیر ا ہتمام  12 سے 14 مئی کے درمیان 3 دن تک جاری رہے گا۔

سمپوزیم میں قازقستان، ازبکستان، آذربائیجان، بنگلہ دیش اور شمالی قبرصی ترک  جمہوریہ   ترک جمہوریہ شمالی قبرص (TRNC) سمیت  30 ممالک کے تقریباً ایک سو شرکاء نے حصہ لیا۔

ترک ورلڈ فیڈریشن آف جرنلسٹس (TDGF) کے چیئرمین اور ترک ورلڈ کلچر، آرٹ اور سنیما فاؤنڈیشن کے چیئرمین میندریس دیمیر نے سمپوزیم کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

انہوں نے کہا کہ "TDGF اور ٹرکش ورلڈ کلچر، آرٹس اینڈ سنیما فاؤنڈیشن کے طور پر، ہم 6 سال سے ایک پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ ہم مواصلات اور آرٹ کے مسائل پر دستاویزی فلم فیسٹیول ،  عالمِ ترک میں آرٹ  ،  مواصلات اور صحافت پر سمپوزیم کا اہتمام کرتے ہیں۔ ہمارا مقصد ترک دنیا میں ثقافت، فن اور صحافت پر سائنسی مضامین تیار کرنا   اور طلباء کے ذریعے مستقبل میں عالمِ   میں  اپنے  اس کام  کو پھیلانا ہے ۔



متعللقہ خبریں