ترکی بھر میں 23 اپریل یوم خود مختاری اور یوم اطفال منایا جا رہا ہے

جشن کے پروگراموں کے دائرہ کار  میں ، ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شنتوپ  نے قومی اسمبلی کی عمارت میں یاد گارِ اتاترک پر پھولوں کی چادر چڑھائی

1816776
ترکی بھر میں 23 اپریل یوم خود مختاری اور یوم اطفال منایا جا رہا ہے

23 اپریل قومی خودمختاری، یوم اطفال اور ترکی کی  گرینڈ نیشنل اسمبلی  کے افتتاح کی 102 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

جشن کے پروگراموں کے دائرہ کار  میں ، ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شنتوپ  نے قومی اسمبلی کی عمارت میں یاد گارِ اتاترک پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مزارِ اتاترک  و قومی اسمبلی کی پہلی عمارت میں منعقدہ  تقاریب میں شرکت کی۔

اسپیکر اسمبلی رکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے تقریب ہال میں  مہمانوں سے ملاقات کریں گے اور  بچوں کے لیے خصوصی طور پر منعقدہ  سیشن کی صدارت کریں گے ، اور فلم ’’لائن آف فریڈم " دیکھیں گے۔

قومی  اسمبلی کی  جنرل کمیٹی  ایک خصوصی ایجنڈے کے ساتھ اسپیکر اسمبلی کی صدارت  میں یکجا ہو گی۔

 



متعللقہ خبریں