سعودی عرب میں تلاوت قرآن و اذان کا عالمی مقابلہ،دو ترک موذن فاتح قرار

اذان کے بین الاقوامی مقابلے میں ترکی کے دو مؤذن محسن کارا اور الپ جان چیلیک نے مشترکہ طور پر پہلا اور دوسرا انعام حاصل کیا

1815601
سعودی عرب میں تلاوت قرآن و اذان کا عالمی مقابلہ،دو ترک موذن فاتح قرار

اذان کے بین الاقوامی مقابلے میں ترکی کے دو مؤذن محسن کارا اور الپ جان چیلیک نے مشترکہ طور پر پہلا اور دوسرا انعام حاصل کیا۔

محسن کارا کو دو ملین ریال جب کہ الپ جان کوایک ملین ریال کا انعام دیا گی۔

تیسری پوزیشن سعودی عرب کے موذن عبدالرحمان بن عادل نے حاصل کی اور اسے نصف ملین ریال کا انعام دیا گیا جب کہ چوتھی پوزیشن بھی ایک سعودی شہری انس الرحیلی نے حاصل کی اور 2 لاکھ 50 ہزار ریال کا انعام حاصل کیا۔

دوسری جانب تلاوت کلام پاک میں مراکش کے یونس مصطفیٰ غربی نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے 50 لاکھ ریال کا انعام حاصل کیا۔ اس کے بعد برطانیہ کے محمد ایوب عاصف تلاوت کلام پاک میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے پر بیس لاکھ ریال کا انعام جیتا جب کہ بحرین کے قاری محمد مجاھد تیسری پوزیشن حاصل کی اور 10 لاکھ ریال انعام حاصل کیا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں اذان اور حسن قرآت کا یہ عالمی مقابلہ سن 2019ء سے جاری ہے۔ 



متعللقہ خبریں