بلغراد میں مسلمانوں کو ماہ صیام کے حوالے سے امدادی پیکٹ فرایم

پیکٹ بلغراد میں ترک سفارت خانے کے سماجی امور کے کونسلر کے تعاون سے 10 شہروں اور 13 مختلف مقامات پر تقسیم کیے گئے

1813009
بلغراد میں مسلمانوں  کو ماہ صیام کے حوالے سے امدادی پیکٹ فرایم

ترکی مذہبی اوقاف  اور جرمنی میں قائم مذہبی امور ترکی-اسلامک یونین  نے سربیا میں ضرورت مندوں میں 1500 عدد  رمضانی بیگوں کی امداد تقسیم کی ہے۔

یہ پیکٹ بلغراد میں ترک سفارت خانے کے سماجی امور کے کونسلر کے تعاون سے 10 شہروں اور 13 مختلف مقامات پر تقسیم کیے گئے۔

 بلغراد میں ترک سفارت خانے کے سماجی امور کے مشیر ارطغرل کوکون  نے بتایا ہے کہ "ہر سال کی طرح، رمضان کے دوران، TDV اور DITIB، امدادی تنظیموں کے دائرہ کار میں، سربیا کے شہروں بور، نیش، پریسووا، پری بوئے، توتن ، مالی زیورنک اور نووی سادمیں ضرورت مندوں کو  افطار اور سحری کا سامان  مہیا کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ " رمضان المبارک، رحمتوں کے مہینے میں ہم نے  اپنے بھائیوں کو یاد رکھا ہے  اور ہم مذہبوں کو مبارکباد کے ساتھ، دعاؤں اور مسکراتے چہروں کے ساتھ سلام پیش کیا ہے۔ اللہ تمام عطیہ کرنے والوں کی نیکیاں قبول فرمائے۔ ‘‘



متعللقہ خبریں