کرس راک کو تھپڑ مارنے پر نادم ہوں ،معافی مانگتا ہوں:ول اسمتھ

ول اسمتھ نے معافی کا بیان اس وقت جاری کیا جب ایوارڈ انتظامیہ نے کہا تھا کہ ایوارڈ جیتنے والے اداکار کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے

1803842
کرس راک کو تھپڑ مارنے پر نادم ہوں ،معافی مانگتا ہوں:ول اسمتھ

اداکار ول اسمتھ نے آسکر ایوارڈز کی تقریب میں تھپڑ مارنے پر کامیڈین کرس راک سے معافی مانگ لی ہے۔

ول اسمتھ نے معافی کا بیان اس وقت جاری کیا جب ایوارڈ انتظامیہ نے کہا تھا کہ ایوارڈ جیتنے والے اداکار کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے کیونکہ اس واقعے نے فلمی صنعت کے سب سے بڑے ایوارڈز کی تقریب کو متاثر کیا۔

ول اسمتھ نے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی تقریب میں ان کا رویہ ناقابل قبول اور ناقابل عذر ہے۔

انہوں نے کہا 'میں عوامی سطح پر کرس سے معافی مانگنا چاہتا ہوں، میں حد سے باہر گیا اور میں غلط ہوں۔

خیال رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کرس راک نے اسٹیج پر ول اسمتھ کی بیوی کے بالوں پر مذاق کیا تھا



متعللقہ خبریں