صحت کے عالمی ادارے کی جانب سے یوکیرین کو طبی امدادی سامان کی امداد

سامان میں ایک ہزار  افراد کے لیے ٹراموا  کٹ  اورڈیڑہ لاکھ انسانوں کے لیے کافی  مقدار میں طبی امدادی   اشیا شامل ہیں

1789845
صحت کے عالمی ادارے کی جانب سے یوکیرین کو طبی امدادی سامان کی امداد

یوکیرینی  شہریوں  کے لیے  صحت کے عالمی ادارے کی جانب سے مہیا کیے گئے  طبی سا زو سامان پر مشتمل  کارگو طیارے نے پولینڈ کے وارسا ہوائی اڈے پر  لینڈنگ کی ہے۔

 ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ایک تحریری بیان میں بتایا گیا کہ دبئی میں تنظیم کے گودام سے طیارے پر کل 36 ٹن طبی سامان لادا گیا اور یوکرین کے ہمسایہ ملک  پولینڈ پہنچایا گیا ہے۔

سامان میں ایک ہزار  افراد کے لیے ٹراموا  کٹ  اورڈیڑہ لاکھ انسانوں کے لیے کافی  مقدار میں طبی امدادی   اشیا شامل ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کی ایمرجنسی میڈیکل ٹیموں کے نیٹ ورک کے لیڈرفلاویو سالیو نے کہا ہے  کہ یہ امداد وارسا ایئرپورٹ سے یوکرین تک پہنچانے کے لیے تیار ہے۔

"ہمارے پاس زخمیوں کی مرہم پٹی کرنے کے لیے جراحی کا سامان اور دیگر جسمانی شکایات  کے لیے ادویات موجود ہیں۔"

انہوں نے بتایا کہ یہ امدادی سامان  ٹرکوں کے ذریعے  یوکرین پہنچائی جائیگی۔

 



متعللقہ خبریں