روسی سرکاری ذرائع ابلاغ کے خلاف گوگل کا سنسر
روس کے سرکاری ذرائع ابلاغ RT اور Sputnik کے یوٹیوب چینلز کو یورپ کے لیے بند
1788266
امریکہ میں قائم ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس نے روس ۔یوکرین جنگ میں "پروپیگنڈہ اور غلط معلومات پھیلانے" سے روکنے کے لیے روس کے سرکاری ذرائع ابلاغ RT اور Sputnik کے یوٹیوب چینلز کو یورپ کے لیے بند کر دیا ہے۔
دوسری جانب چین میں قائم ٹک ٹاک ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم نے بھی اسی سے مشابہہ قدم اٹھاتے ہوئے مذکورہ چینلز کے اکاؤنٹس کی یورپ میں رسائی کو بند کر دیا ہے۔