برج خلیفہ ترک پرچم اور ترکی زبان میں "خوش آمدید" روشنیوں سے منور

صدر ایردوان ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر آج اور کل متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے

1778086
برج خلیفہ ترک پرچم اور ترکی زبان میں "خوش آمدید" روشنیوں سے منور

صدر رجب طیب ایردوآن کے دورہ سے قبل متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی سب سے بلند عمارت برج خلیفہ پر ترک پرچم اور ترکی زبان میں "خوش آمدید" متن کی روشنیوں سے عکاسی کی گئی۔

ابوظہبی میں ترکی کے سفیر توگائے تنچر نے متحدہ عرب امارات کی عالمی شہرت یافتہ فلک بوس عمارت برج خلیفہ کی ترک پرچم سے روشن ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر  شیئر  کی ہے۔

ترک سفیر نے اس ویڈیو کو جسے  ترک قومی ترانے کی دھن کے  ساتھ ریکارڈ کیا گیا ہے کے ساتھ درج کیا ہے، "متحدہ عرب امارات اور ترکی کے درمیان تعلقات میں ایک تاریخی دن۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے صدر ایردوان کا پرتپاک استقبال۔"

صدر ایردوان ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر آج اور کل متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔

صدرایردوان کے دورے کے دائرہ کار میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران ترکی اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جائے گا اور تعاون کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترک صدر عالمی میلے "EXPO 2020 دبئی" کا بھی دورہ کریں گے اور 15 فروری کو ترکی کے نمائشی علاقے کا دورہ کریں گے، جسے "ترکی کے قومی دن" کے طور پر منایا جا رہاہے۔



متعللقہ خبریں