ملکہ موسیقی لتا منگیشکر کا انتقال ہوگیا

سُروں کی ملکہ، اپنی آواز کے جادو میں کئی نسلوں کو گرفتار رکھنے والی گلوکارہ اور بھارت کی عظیم ثقافتی پہچان لتا منگیشکر کا آج اتوار کے روز ممبئی میں انتقال ہو گیا ہے

1774098
ملکہ موسیقی لتا منگیشکر کا انتقال ہوگیا

سُروں کی ملکہ، اپنی آواز کے جادو میں کئی نسلوں کو گرفتار رکھنے والی گلوکارہ اور بھارت کی عظیم ثقافتی پہچان لتا منگیشکر کا آج اتوار کے روز ممبئی میں انتقال ہو گیا ہے۔

لتا منگیشکر کی عمر 92 سال تھی وہکووڈ انیس کی انفیکشن کا شکار ہونے کے بعد وہ 11 جنوری سے ہسپتال میں داخل تھیں۔

ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں لتا منگیشکر کا علاج کرنے والے ڈاکٹر پرتیت سمدانی کے مطابق لتا منگیشکر کا انتقال آج  صبح ''ملٹی پل آرگن فیلیئر‘‘ کے سبب ہوا اور یہ کہ وہ گزشتہ 28 دنوں سے اس ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں لتا منگیشکر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، ''مجھے انتہائی دکھ ہوا ہے، جس کا اظہار الفاظ میں کرنا ممکن نہیں۔‘‘

بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق، لتا منگیشکر کی آخری رسومات سرکاری اعزازات کے ساتھ ادا کی جائیں گی جبکہ پير کے روز ان کے سوگ میں ملکی پرچم سر نِگوں رہے گا۔

مودی نے مزید لکھا ہے کہ مہربان اور شفیق لتا دیدی ہمیں چھوڑ گئی ہیں۔

انہوں نے ہماری قوم میں ایک ایسا خلا چھوڑا ہے جسے کبھی پُر نہیں کیا جا سکتا۔

آنے والی نسلیں انہیں بھارتی ثقافت کی ایک با عزم رکن کے طور پر یاد رکھیں گی، جن کی مدھر آواز لوگوں کو مسحور کرنے کی لاثانی صلاحیت رکھتی تھی۔



متعللقہ خبریں